02:28 , 23 اپریل 2026
Watch Live

ایرانی جہاز پر امریکی کارروائی کے بعد تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

تیل کی قیمت
تیل کی قیمت

ایرانی بحری جہاز پر امریکی کارروائی اور ایران کی جانب سے ممکنہ جوابی ردعمل کے خدشات کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل اور گیس کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں غیر یقینی صورتحال بڑھنے کے ساتھ ہی سرمایہ کاروں نے توانائی کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان دکھایا، جس کے نتیجے میں برطانوی خام تیل کی قیمت میں تقریباً 5 فیصد اضافہ ہوا۔ اس اضافے کے بعد برطانوی خام تیل 5.13 ڈالر مہنگا ہو کر 95.51 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گیا۔

اسی طرح امریکی خام تیل کی قیمت میں بھی نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا، جہاں 7 فیصد اضافے کے بعد قیمت 89.80 ڈالر فی بیرل تک جا پہنچی۔ ماہرین کے مطابق مشرق وسطیٰ میں کشیدگی بڑھنے سے سپلائی متاثر ہونے کا خدشہ قیمتوں کو اوپر لے جا رہا ہے۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں قدرتی گیس کی قیمت میں بھی تقریباً 2 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد قیمت 2.71 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو ہو گئی۔

بھارت نے ایرانی تیل کی ادائیگی چینی یوآن میں شروع کر دی

یہ اضافہ اس وقت سامنے آیا جب امریکا نے ایک ایرانی بحری جہاز پر قبضہ کرنے کا دعویٰ کیا۔ امریکی سینٹرل کمانڈ کے مطابق مذکورہ جہاز کو اپنی تحویل میں لے لیا گیا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر بیان دیا کہ امریکی فوج نے آبنائے ہرمز میں ناکہ بندی کی خلاف ورزی کرنے والے ایرانی جہاز کو نشانہ بنایا اور اسے روک کر قبضے میں لے لیا۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر ایران کی جانب سے جوابی کارروائی کی گئی تو تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے، جو عالمی معیشت پر گہرے اثرات مرتب کرے گا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION